سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
صوبائی وزیر توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ، ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ تعلقہ روہڑی سندھ پیپلز ہائوسنگ اسکیم کے تحت سیلاب متاثرین کے لئے بنائے جانے والے گھروں کی تعمیر کا معائنہ کرنے پہنچ گئے
چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ اور ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو بھی ان کے ہمراہ ہیں
اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی، منصوب بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ، ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے یونین کونسل واہ برڑا میں 100 سیلاب متاثرین میں چابیاں اور گھروں کے مالکانہ حقوق کے کاغزات تقسیم کیئے
سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے پورے صوبہ میں ہائوسنگ اسکیم کا آغاز کیا ہے، دوسرے صوبوں میں بھی لاکھوں لوگ متاثر ہوئے تھے، لیکن سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر نو کا کام صرف سندھ حکومت کر رہی ہے،
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 2.1 ملین گھروں کی تعمیرنو کے کام کا آغاز کر دیا ہے، 8 لاکھ گھرانوں کے بینک اکائونٹس بن گئے ہیں،جن میں کچھ کو ایک قسط، کچھ کو دو، بعض گھرانوں کو تیسری اور چوتھی قسط منتقل کر دی ہے،
صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور ہم سب کی کوشش ہے، کہ اس منصوبے میں شفافیت رہے، تاکہ سیلاب متاثرین کو چھت مل سکے،
پیپلز ہائوسنگ پروجیکٹ کی تکمیل سے سندھ کی ایک کروڑ آبادی مستفید ہو گی،
سکھر میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر ہینڈس کر رہی ہے، جبکہ فنڈنگ سندھ حکومت عالمی بینک اور دیگر اداروں کے تعاون سے کر رہی ہے،
ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ گھروں کی تعمیر میں پانی کی فراہمی ، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی سہولیات کا بھی خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے،
سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سالوں کے اندر 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا کام مکمل کریں گے۔
شاید اس دن DPO آفس میں کچھ ایسا ہونے والا تھا، جس کی شاید خود ڈی پی او احمد محی الدین کو بھی توقع نہیں تھی۔
پی پی اور ہمارے درمیان دراڑیں موجود ہیں تاہم ابھی موجودہ سیٹ اپ کے جانے کی کوئی نشانیاں نہیں۔خواجہ آصف
محسن نقوی نے جو تجویزدی ہے یہ گھسی پٹی ہے، سندھ کےلوگ قبول نہیں کریں گے۔مراد علی شاہ
سندھ کے عوام بھی پنجاب جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں۔رانا سکندر حیات
وفاقی حکومت کیخلاف مشترکہ تحریک چلانے کیلئے تحریک انصاف کے جے یوآئی ف سے رابطے