November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سوشل ویلفئر کمپلیکس خوشاب میں اے ڈی ڈبلیو سی پروگرام کی ا فتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا

IMG-20250530-WA0231

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سوشل ویلفئر کمپلیکس خوشاب میں اے ڈی ڈبلیو سی پروگرام کی ا فتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ملک شاکر بشیر اعوان ایم این اے تھے۔ ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد ، شبانہ اجمل، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئر خوشاب، ملک امتیاز احمد مانگٹ، مینیجر صنعت زار، ثمینہ راجہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئر قائد آباد اور ملک اظہر اعوان اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر خوشاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دوران تقریب 38 معذور افراد میں معاون آلات تقسیم کئے گئے ۔ قبل ازیں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ایم پنجاب مریم نواز شریف اور منسٹر سوشل ویلفئر سہیل شوکت بٹ کا خوشاب کے معذور افراد کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فلاحی اقدامات کی وجہ سے موجودہ حکومت ثابت کر رہی ہے کہ واقعی ریاست ماں جیسی ہوتی ہے ۔