لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) پروگریسو رائٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام اور پاک میڈیا فاؤنڈیشن اسلام آباد کے اشتراک
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) پروگریسو رائٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام اور پاک میڈیا فاؤنڈیشن اسلام آباد کے اشتراک سے معروف ادیبہ ، ڈراما نگار، پرائیڈ آف پر فارمنس مسرت کلانچوی کے اعزاز میں ایک تقریب کاسموپولیٹن کلب میں منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت محترمہ پروین ملک نے کی ۔ مہمانان خصوصی حفیظ طاہر بلقیس ریاض، ڈاکٹر ایوب ندیم ، ڈاکٹر امجد طفیل اور کراچی سے رخسانہ افضل شامل تھے۔
پروگرام کی نظامت جاوید آفتاب نے کی جبکہ خطبہ استقبالیہ کامریڈ تنویر احمد خان نے انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان اور پاک میڈیا فاؤنڈیشن اسلام آباد سے خواجہ آفتاب حسن نے پیش کیا۔ کنول بہزاد ، آغا قیصر عباس ، ثمینہ سید، دعا عظیمی ، عطرت بتول، غلام زہرا ، شاہین اشرف، رقیہ اکبر، توقیر بن اسلم نے مسرت کلانچوی کی ادبی خدمات اور ڈراما نگاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں زبر دست انداز خراج تحسین پیش کیا۔ مسرت کلانچوی نے اپنے ادبی سفر اور ذاتی زندگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ۔ انہوں نے تقریب کے انعقاد پر پروگریسو رائٹرز ایسوسی ایشن پاکستان اور پاک میڈ یا فانڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔
دیگر شرکاء میں پروفیسر اسما، فاطمہ شیروانی ، علی راج اور بہت سی نامور ادبی شخصیات شریکِ محفل تھیں۔ منتظمین میں کامریڈ تنویر احمد خان ، انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جاوید آفتاب ، پاک میڈیا فاؤنڈیشن اسلام آباد کے آرگنائزر خواجہ آفتاب حسن, انجمن ترقی پسند مصنفین لاہور کے انفارمیشن سیکرٹری ضماد گریوال، ڈپٹی سیکرٹری مبینہ عصیم، انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان لاہور کی میڈیا سیکرٹری نبیلہ اکبر اور انفارمیشن سیکرٹری مصباح چودھری تھے۔