(نئے جاری سپلیمنٹری) اور چیف منسٹر SDG پروگرام کے جائزے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد
(نئے جاری سپلیمنٹری) اور چیف منسٹر SDG پروگرام کے جائزے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد
بہاولنگر () ADP 2024-25 کے نئے جاری سپلیمنٹری منصوبوں اور چیف منسٹر SDG (پائیدار ترقی کے اہداف) پروگرام کے تحت منصوبوں کے جائزے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے نے کی، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں ADP کے تحت جاری منصوبہ جات کی پیش رفت، فنڈز کے اجرا، اور عملدرآمد کے مختلف مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چیف منسٹر SDG پروگرام کے تحت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی رفتار اور شفافیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
حکام نے اجلاس میں ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور ترقیاتی اہداف کے حصول میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ اجلاس میں شفافیت، موثر نگرانی، اور بہتر حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے حقیقی ثمرات میسر آ سکیں۔
مزید برآں، تمام محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کے لیے آپس میں مؤثر رابطہ رکھیں اور فیلڈ سطح پر درپیش رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے۔