بجلی چوروں کا واپڈا ٹیم، رینجرز ،ایلیٹ فورس پر حملہ۔ وردیاں پھاڑ دیں۔ ایس ڈی او سمیت متعدد افسران و اہلکاران زخمی۔
بجلی چوروں کا واپڈا ٹیم، رینجرز ،ایلیٹ فورس پر حملہ۔ وردیاں پھاڑ دیں۔ ایس ڈی او سمیت متعدد افسران و اہلکاران زخمی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او سول ایریا سب ڈویژن راشد اعوان ،لائن سپریٹنڈنٹ محمد عتیق خاں نے اپنی ٹیم اور رینجرز اور ایلیٹ فورس کے ہمراہ بجلی چوری کی اطلاع پر پیرووالا روڈ قصور چھاپہ مارا ۔جب انہوں نے بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی پکڑ لی تو بجلی چوروں نے حملہ کر دیا جس سے ایس ڈی او اور دیگر لیسکو افسران زخمی ہو گئے۔ اور رینجرز اور ایلیٹ فورس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں۔ تا ہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔