دعوت اسلامی اس مسئلے کو پہلے ہی واضح بتا چکی ہے.🌹 بھینسے اور بھینس کی قربانی کا حکم؟
دعوت اسلامی اس مسئلے کو پہلے ہی واضح بتا چکی ہے.🌹
بھینسے اور بھینس کی قربانی کا حکم؟
مجیب:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالیفتوی نمبر: Sar-7368
تاریخ اجراء:22ذیقعدۃ الحرام1442ھ/03 جولائی2021ء
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کےبارے میں کہ بھینس اور بھینسے کی قربانی جائز ہے یا نہیں ؟
سائل :محمد رضوان (فیصل آباد)
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بھینس اور بھینسے (کٹے ) کی قربانی کرنا،بلاشبہ جائز ہے ،ا س میں شرعی طور پر کوئی حرج نہیں ،کیونکہ بھینس ،گائے ہی کی جنس (Gender)میں سے ہے ، تو جس طرح گائے کی قربانی کرنا ،جائز ہے،یونہی بھینس کی قربانی کرنا بھی جائز ہے اور یہ بات قرآن وحدیث ،اجماعِ علما، مفسّرین ،محدثین اور ائمۂ مجتہدین کےاقوال سے ثابت ہے۔
•قرآنِ پاک سے ثبوت:
اللہ پاک نے قربانی کے جانوروں کے لیے’’بَہِیۡمَۃِ الْاَنْعَامِ ‘‘ کا لفظ ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:(وَ لِکُلِّ اُمَّۃٍ جَعَلْنَا مَنۡسَکًا لِّیَذْکُرُوا اسْمَ اللہِ