فیصل آباد کے علاقہ تھانہ ساندل بار کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات۔۔۔
فیصل آباد
کے علاقہ تھانہ ساندل بار کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات۔۔۔
پولیس یونیفارم میں ملبوس ڈاکو قربانی کے جانوروں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار۔۔۔
ثناء اللہ نامی ٹرک ڈرائیور نے 142 چک کھائی ہیراں قربانی کے 6 جانور لوڈ کیے۔۔۔
تھوڑا فاصلہ طے کرنے پر ویگن آر کار میں سوار پولیس یونیفارم میں ملبوس ڈاکووں نے ٹرک کو روک لیا۔۔۔
مسلح ڈاکووں نے گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔۔۔
ڈرائیور کے مطابق ڈاکو قربانی کے جانوروں کے ساتھ ساتھ اس کا ہینو ٹرک بھی ساتھ لے گئے۔۔۔
ڈرائیور کے مطابق ڈاکو انھیں باندھ کر قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔۔۔
وقوعہ کی اطلاع پاکر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔۔۔
فرار ڈاکووں کی تلاش کا عمل شروع ہو چکا ہے۔۔۔
ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔۔۔
پولیس یونیفارم میں ملبوس مبینہ ڈاکووں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔۔۔۔پولیس