October 28, 2026

نفاذ اردو کے مخلص دوست اظہار الحق نسیم انتقال کر گئے

IMG-20250529-WA0084

نفاذ اردو کے مخلص دوست اظہار الحق نسیم
انتقال کر گئے ، انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور
جملہ اہل خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے
آمین ثم آمین
تمام محبان نفاذ اردو سے درخواست ہے کہ
مرحوم کی مغفرت کے لیے سورہ فاتحہ پڑھ کر دعا کریں
کمپیوٹر کو اردو کی زبان بنانے کے لیے
انہوں نے نوے کی دہائی میں بہت کام کیا
اور وہ بہت عرصے سے علیل تھے لیکن اپنے قلم اور
تحریر سے نفاذ اردو کے حق میں آواز بلند کرتے
رہتے تھے ، نفاذ اردو مشن کے لئے ان کی وفات
ایک بہت بڑا المیہ ہے
اللہ تعالیٰ مرحوم پر اپنی خصوصی رحمتیں
نازل فرمائے ، آمین ثم آمین
بشکریہ: فاطمہ قمر
پاکستان قومی زبان تحریک

علاوہ ازیں پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور ، جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی ، وائس چیئرمینز اعظم منہاس ، عبدالحاکم قائد ، رفیق خاصخیلی ، خلیل احمد تھند ، پاسبان کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا ، پاسبان لاہور کے صدر چوہدری ذیشان جٹ ، جنرل سیکریٹری جنید عارف ، سفیر پاسبان چوہدری آس محمد میو ، وومن ونگ کی صدر عزیز فاطمہ ، پاسبان بزنس فورم کے صدر شیخ وسیم الدین ، ہیومن رائٹس ایڈووکیسی کے ڈائریکٹر عبداللہ منصور ، ہیلپ لائن کے ڈائریکٹر محمود تاجک و دیگر نے اظہار الحق نسیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور سوگوار اہل خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔