وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا فیروزوالا میں پیپر مل میں زہریلی گیس سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے رنج و غم کا اظہار
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا فیروزوالا میں پیپر مل میں زہریلی گیس سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے رنج و غم کا اظہار
جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار،متاثرہ مزدوروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی واقعہ کی رپورٹ طلب، فیکٹریوں اور صنعتی اداروں میں ورک سیفٹی پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
لاہور27 – مئی:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیروزوالا میں پیپر مل میں زہریلی گیس سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے واقعہ میں متاثرہ مزدوروں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اورکی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فیکٹریوں اور صنعتی اداروں میں ورک سیفٹی پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد یقینی کوبنانے کا حکم دیا۔
٭٭٭