August 29, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

جدید دور میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، برانڈنگ نہ صرف کاروباری ترقی کا موثرذریعہ ہے بلکہ قومی ترقی کا ستون بھی ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز کا ورلڈ مارکیٹنگ ڈے پر پیغام

20250528_075356

لاہور27 – مئی:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ جدید دور میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، برانڈنگ نہ صرف کاروباری ترقی کا مؤثرذریعہ ہے بلکہ قومی ترقی کا ستون بھی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ورلڈ مارکیٹنگ ڈے پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ماہرینِ مارکیٹنگ،اداروں،طلبہ و طالبات اور مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹنگ محض مصنوعات کے فروغ کا عمل نہیں بلکہ ایک مکمل سائنس ہے جو کاروبار کو وسعت اور معیشت کو مستحکم کرتی ہے۔ پنجاب حکومت نوجوانوں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس اور جدید برانڈنگ کی تربیت دے کر عالمی منڈیوں سے جوڑ رہی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ علم، اخلاق اور جدت کے ساتھ مارکیٹنگ کو پاکستان کی ترقی کا ذریعہ بنائیں گے۔
٭٭

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0