November 16, 2026

*’ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان تین ملک ایک قوم ہیں‘، ترک و آذری صدور کا ایک بار پھر پاکستان کی حمایت کا اعادہ*

IMG-20250529-WA0070

*’ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان تین ملک ایک قوم ہیں‘، ترک و آذری صدور کا ایک بار پھر پاکستان کی حمایت کا اعادہ*

آذربائیجان کے شہر لاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے سہ ملکی اجلاس سے خطاب میں صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ہونا ترکیہ کیلئے باعث اطمینان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے اعلان کردہ سیزفائر کو مستقل امن میں تبدیل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ یوم آزادی پر آذربائیجان کے عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان تین ملک ایک قوم ہیں۔

اس موقع پر آذر بائیجان کے صدر الہام علییوف نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں آذربائیجان نے پاکستان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا ہے۔

ان کا کہناتھاکہ پاک بھارت کشیدگی ہمارے لیے انتہائی پریشان کُن تھی، تنازعات کو پُرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔

آذر بائیجان کے صدر نے پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔