November 16, 2026

افغان طالبان کے امیر مولوی ہبت اللہ اخونزادہ کا اہم حکم: پاکستان پر حملے ممنوع

20250529_070055

افغان طالبان کے امیر مولوی ہبت اللہ اخونزادہ کا اہم حکم: پاکستان پر حملے ممنوع

افغان طالبان کے امیر، حضرت مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کی جانب سے ایک اہم شرعی حکم (فتویٰ) جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق افغانستان میں موجود تمام افغان شہریوں، افغان طالبان، حافظ گل بہادر گروپ اور کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) سمیت کسی بھی گروہ کو پاکستان پر حملہ کرنے کی سختی سے ممانعت ہے۔

اس حکم کی باقاعدہ تصدیق آج کابل میں واقع حضرت امیر حمزہ ملٹری اکیڈمی میں 400 پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر کی گئی۔ اکیڈمی کے کمانڈر سید اللہ سعید نے دیگر طالبان قیادت کی موجودگی میں واضح طور پر اعلان کیا:

“جو بھی گروہ یا فرد دوسرے ملک، بالخصوص پاکستان پر حملہ کرتا ہے، وہ مولوی ہبت اللہ اخونزادہ کے حکم کی صریح خلاف ورزی کرتا ہے، اور ایسے عناصر کو ‘مجاہد’ تصور نہیں کیا جائے گا۔”

یہ اعلان افغان قیادت کی طرف سے ایک واضح اور دوٹوک پیغام ہے کہ افغانستان کی سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی