*ذی الحجہ کے پہلے دس دنوں کی فضیلت۔* جمعرات 29 مئی 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*ذی الحجہ کے پہلے دس دنوں کی فضیلت۔*
جمعرات 29 مئی 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ:
کوئی عمل ان دس دنوں کے عمل سے افضل نہیں۔
صحابہ نے عرض کیا کہ: جہاد بھی نہیں؟
آپ نے جواب دیا کہ:
جہاد بھی نہیں۔
ہاں! مگر وہ آدمی جو اپنا مال اور جان لے کر اللہ کے راستے میں نکلا اور سب کچھ لٹا دیا
(صحیح بخاری/۹۲۶)
*ذی الحجہ کے پہلے دس دنوں میں روزہ رکھنے کی اہمیت ہے؟*
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے عشرۂ ایام ذی الحجہ سے بہتر کوئی زمانہ نہیں، ان میں ایک دن کا روزہ ایک سال کے روزوں کے برابر اور ایک رات کی عبادت شب قدر کی عبادت کے برابر ہے(ترمذی
*دو سال کے (صغیرہ) گناہ معاف*
خصوصاً یوم عرفہ کا روزہ ایک سال گذشتہ اور ایک سال آئندہ کے(صغیرہ) گناہوں کا کفارہ ہے
السلام علیکم۔۔۔
آپ سب کو یاد دہانی کروانی ھے کہ ان شآء اللّٰہ کل 29 مئی کو پاکستان میں ذولحجہ کی پہلی تاریخ ہو گی۔ اس لیے ھم سب اپنے ناخن اور بال بدھ کے دن تک تراش لیں کیونکہ ذی الحج کاچاند نظر آنے کے بعد قربانی کرنے والے کے لئے قربانی تک ناخن اور بال نہ تراشنا مسنون بھی ھے اور مستحب بھی۔۔۔
آپ مفادعامہ اور اسے صدقہء جاریہ کے طور پر اس میسج کو آگے بھی بھیجیں۔
جزاک اللہ خیرا.
اخوكم فى الدين
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمارے گناہ معاف کر دے۔
یا اللہ ہمیں بخش دے
یا حیئ و یا قیوم برحمتک استغیث۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333