October 29, 2026

دل کی بات خ ح شہزاد پاکستان اس وقت اندرونی بیرونی سازشوں کا گڑھ بن چکا ھے۔عجیب صورتحال ھے۔مہنگائی اور بجلی نے عوسم کو بغاوت پر تیار کرفیا ہے۔سیاسی صورتحال انتہائی خراب ہے۔سیکورٹی صثرتحال

IMG-20240726-WA0125

دل کی بات
خ ح شہزاد
پاکستان اس وقت اندرونی بیرونی سازشوں کا گڑھ بن چکا ھے۔عجیب صورتحال ھے۔مہنگائی اور بجلی نے عوسم کو بغاوت پر تیار کرفیا ہے۔سیاسی صورتحال انتہائی خراب ہے۔سیکورٹی صثرتحال اںتہائی خراب ھے۔لوگ اب پولیس اور فوج کے سامنے کھڑے ھونا شروع ھوگے ھیں۔
بے روزگاری کا یہ عالم ھے کہ سب کچھ بیچ کر باھر غیروں کے گدھے۔اونٹ اور کتے پالنے کو غنیمت سمجھ رھے ھیں۔لاکھوں لوگ باھر جانے کے لیے قانونی اور غیر قانونی طریقے استعمال کررھے ھیں۔پاکستان میں ایک عالمی سازش مکمل طور پر کامیابی کے نزدیک ھے۔ھم چاھتے ھوے نہ چاھتے ھوئے۔جانتے ھوئے نہ جانتے ھوئے اس سازش کا شکار ھوچکے ھیں۔سوشل میڈیا پر انتہائی گھٹیا قسم کی گفتگو۔پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف کرنا اب فیشن بن گیا ھے۔ھر دوسرا شخص فوج کو برا بھلا کہ رھا ھے۔میں عرض کروں کہ جتنا سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی برپا ھے اس سے کہیں زیادہ روزانہ کی میل جول۔ملاقات۔مختصر بیٹھک۔دفاتر میں چائے کے وقفہ میں۔نائی کی دکان ھو چاھے بڑا سٹور ھر جگہ پاک فوج کے حوالے جو منفی سوچ پڑوان چڑھ رھی ھے آج تک یہ صورتحال ھم نے نہیں دیکھی۔بالکل عراق۔شام۔لیبیا۔اور دیگر ممالک میں جہاں بھی مسلمان تھوڑے سے مضبوط ھوتے دیکھے وہاں پر سازشوں کا جال پھینکا اور اس جال میں یہ نقطہ سب سے اھم ھے کہ عوام اور فوج کو مدمقابل لایا جائے۔جب یہ کام ہوجاتا ھے تو بدبخت قوم بلکہ عوام کا ہجوم غیر ملکیوں کے لیے جاسوسی۔اور انہیں اپنی سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہیں۔فوج کو کمزور کرنا دراصل غلامی کے پندے کو گلے لگانے کے مترادف ھے۔اپنی فوج۔اپنے حکمران چاھے کتنے ظالم ھوں لیکن غیروں سے کم ھی ظالم ھوتے ہیں۔کسی نااہل جنرل کی سزا ساری فوج کو نہیں دے سکتے۔کسی رنگلیے حکمران کی سزا سارے سسٹم کو نہیں دے سکتے۔کسی نااہل جج کی وجہ سے سارے نظام عدل کو نہیں لیپٹا جاسکتا۔کسی بلیک میل دہاڑی دار کی وجہ سے ساری صحافت کو برا کہنا کہاں کی عقل مندی ہے۔ایک
مچھلی جو سارے تالاب کو گندہ کررھی ھے اسے ھی نکال باھر کرنا چاھے۔نہ کہ سارے تالاب کو ختم کردیں۔
اس وقت ایک طرف ھمارا عدلیہ کا نظام آخری سانسیں لے رھا ھے۔وھاں ظلم وستم اور لوٹ مار کرنے والے مزید طاقت ور ھورھے ھیں۔ھر محکمہ کی کالی بھیڑیں مضبوط ھورھی ھیں۔شریف النفس انسانوں کا جینا حرام کیا ھوا ھے۔ایسی صورتحال میں محب وطن قوتوں کی خاموشی ناقابل معافی جرم ھے۔آؤ ظالم۔لیٹرے۔عوام کا خون چوسنے والوں کا محاسبہ کریں۔حق کی آواز بلند کریں۔کوفی نہیں حسینی کردار ادا کریں۔