*پاکستان میں صارفین کو بڑے پیمانے پر ایکس سروس کی بندش کا سامنا*
*پاکستان میں صارفین کو بڑے پیمانے پر ایکس سروس کی بندش کا سامنا*
پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ’ایکس‘ صارفین نے بڑے پیمانے پر سروس میں خلل کی شکایات کی ہیں جب کہ سروس کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کی جانب سے 5 بجکر 36 منٹ تک 372 شکایات ریکارڈ کی گئیں۔
پاکستان میں ’ایکس‘ کی بندش یا سست روی کے حوالے سے مجموعی طور پر ہفتے کے روز 600 سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔
اس سے قبل، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ مختلف سروسز میں جاری مسائل کو حل کرنے پر کام کیا جارہا ہے جو مسلسل دوسرے روز بھی جاری ہیں۔
امریکا کے ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کے پلیٹ فارم کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ ہم اب بھی کل کے ڈیٹا سینٹر کے مسئلے کا سامنا ہے، کچھ صارفین کے لیے لاگ ان اور سائن اپ سروسز دستیاب نہیں ہیں، اس کے علاوہ نوٹی فکیشنز اور پریمیم فیچرز میں بھی تاخیر ہو سکتی ہے۔
مزید کہا گیا ’ہماری ٹیم اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے 24 گھنٹے کام کر رہی ہے، ہمارے ساتھ تعاون اور صبر کرنے کا شکریہ، اس حوالے سے جلد مزید اپ ڈیٹ فراہم کی جائیں گی۔