یومِ تکبیر — ایک ناقابلِ فراموش دن کی گواہی
یومِ تکبیر — ایک ناقابلِ فراموش دن کی گواہی
آج کا یہ کالم یومِ تکبیر، 28 مئی کے حوالے سے ہے — وہ عظیم دن جب پاکستان نے دشمن کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سات کامیاب ایٹمی تجربات کر کے پوری دنیا کو باور کروا دیا کہ ہمارا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔ ان دھماکوں نے نہ صرف دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا بلکہ پوری قوم کو افتخار، حوصلے اور خود اعتمادی کا نیا جذبہ عطا کیا۔
یقیناً یہ دن پاکستانی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے، جو ہمیں قومی غیرت، اتحاد، اور خودداری کی یاد دلاتا ہے۔