ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا اس
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر جلیل الرحمن رند ان کے ہمراہ ایس ڈی پی او ہارون آباد ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی کے پی اے طاہر توگیروی،چوہدری ہارون رشید ،ملک رشید تگالہ ،غلام نبی سپراء،اسد چوہدری،میاں وحید ناصر آرائیں،چوہدری ستار ،میڈیا پرسن ،بابر ذوالفقار، ڈاکٹر راشد سعدی ،جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد انجمن فلاحی اتحاد تنظیم ہارون آباد مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد رسیکیو ٹیم سول ڈیفنس عظمت مدنی زاہد حسین انجم سعود فاروق خان چغتائی سجاد خان فیاض رامے رانا فیاض راشد سعدی عدنان چوہدری عادل سلطان حاجی یونس ڈاکٹر عارف رضا ملک ملک حافظ آصف شہزاد نویدِ شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر سنی سمیت دیگر نے شرکت کی،شرکاء نے تقریب سے خطاب کیا شہریوں کی کثیر تعداد نے یوم تکبیر تقریب میں شرکت کی ،سائنس دان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو 28 مئی 1998 ایٹمی دھماکے کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ایٹمی دھماکوں کے نتیجے میں پاکستان بطور ایٹمی پاور دنیا میں شمار ہوا اور ہماری دفاعی پوزیشن کو ناقابل تسخیر بنایا شاندار تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا