ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپوث) 28مئی یومِ تکبیر کے موقع پر صدر انار کلی بازار علی رضا کا پاک افواج کوشاندار الفاظ میں خراجِ
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپوث) 28مئی یومِ تکبیر کے موقع پر صدر انار کلی بازار علی رضا کا پاک افواج کوشاندار الفاظ میں خراجِ تحسین،تفصیلات کے مطابق معروف سماجی فلاحی کاروباری شخصیت صدرِ انار کلی بازار علی رضا نے یومِ تکبیر 28مئی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مادرِ وطن کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے پر پاک افواج اور سائنس دانوں کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے،انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998 کا دن پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہری باب ہے، جب ملک نے ایٹمی دھماکے کر کے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے، یہ دن نہ صرف پاکستان کی خودمختاری کی علامت ہے بلکہ پوری قوم کے عزم، اتحاد اور قربانیوں کا مظہر بھی ہے،انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی، ترقی اور بقاء میں افواجِ پاکستان کا کردار انتہائی قابلِ فخر ہے، انہوں نے پاک فوج کے جوانوں اور سائنسدانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں اور شبانہ روز محنت کی بدولت آج پاکستان دنیا کے مضبوط دفاعی ممالک کی صف میں شامل ہے، آخر میں انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ وطنِ عزیز کو ہمیشہ سلامت اور قائم ودائم رکھے اور ہمیں اس کی حفاظت اور ترقی کیلئے آپس میں متحد رکھے۔