October 28, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) گورنمنٹ اشرف المدارس پرائمری اسکول بلدیہ کالونی کے اسکول کونسل کے عہدے داران وممبران کا اجلاس ہوا جس کی صدرات چیئرپرسن محمد اکرم علوی نے کی اجلاس میں سمر کیمپ کے فوکل پرسن اے ای او محمد حامر

20240725_195329

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) گورنمنٹ اشرف المدارس پرائمری اسکول بلدیہ کالونی کے اسکول کونسل کے عہدے داران وممبران کا اجلاس ہوا جس کی صدرات چیئرپرسن محمد اکرم علوی نے کی اجلاس میں سمر کیمپ کے فوکل پرسن اے ای او محمد حامر اور شریک چیئرمین زاہد حسین انجم ہدایت علی ایم آصف قمر حسن علی۔محمد اشرف اجمل بھٹی عرف پپو سمیت دیگر دوست احباب اسکول کے بچوں کے والدین اور اہل محلہ کے لوگوں نے شرکت کی اجلاس میں فوکل پرسن اے ای او محمد حامر نے سمر کیمپ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور اس کی افادیت بتائی جو بچے ہوٹل ریڑھی ورکشاپ میں کام کرتے ہیں انکے لئے یہ سمر کیمپ لگا یاگیاہے انھوں نے کہا گورنمنٹ کی ہدایت کے مطابق سمر کیمپ میں بچے آرہے ہیں اور والدین بھی خاصی دلچسپی کے ساتھ بچوں کو اسکول بھجوا رہے ہیں جو بچے کسی مجبوری کے تحت اسکول چھوڑ گئے ہیں انکو بھی لانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اسکول کونسل کے عہدے داران وممبران اسکول اساتذہ کے ہمراہ گھر گھر جا کر والدین کو بچوں اسکول بھجنے پر رضامند کر رہے ہیں ان میں کچھ بچے اسکول آنا شروع ہو گئے ہیں آج کے بچے کل کا ہمارا مستقبل ہیں اور ہمارے ملک کا سر مایہ ہیں فوکل پرسن سمر کیمپ محمد حامر نے سمر کیمپ میں آنے والے والدین اسکول کونسل کے عہدے داران وممبران اہل محلہ کا شکریہ ادا کیا