November 16, 2026

سکھرسے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خبر دے رھے ھیں )مکی شاہ ٹاﺅن کی یوسی 9نیو گوٹھ کے چیئرمین محمد ذاکر بندھانی نے کہا ہے

IMG-20250527-WA0159

سکھرسے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خبر دے رھے ھیں )مکی شاہ ٹاﺅن کی یوسی 9نیو گوٹھ کے چیئرمین محمد ذاکر بندھانی نے کہا ہے کہ تعلیم ہی ترقی کا بنیادی ذریعہ ہے۔ ملک میں فروغ تعلیم کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔تاکہ ملک سے غربت،جہالت، بیروزگاری اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو سکے،ہماری نئی نسل پرپاکستان کی بہت سی ذ مہ داریاں ہیں ہمیں تعلیم کے میدان میں ترقی حاصل کرنا ہے تا کہ ہم ایک پڑی لکھی قوم پیدا کر سکیں جو ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کر پا ئیںان خیالات کا اظہار انہوںنے یوسی میں قائم گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز (پرائمری /ہائی ) اسکول نیو گوٹھ میں یوسی فنڈز سے 5کے وی کا سولر پینل نصب کئے جانے پر منعقد تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، تقریب میں قاری عبدالصمد بندھانی ، یوسی کونسلر فہیم بندھانی ، راجپوت بندھانی ویلفیئر کے حاجی شریف بندھانی ، تاج محمد ، عبدالوہاب بندھانی ، محمد طاہر بندھانی ، اطہر علی راجپوت ، جبار بندھانی ،عبدالرشید بندھانی ، عارف شاہ ، محمد حنیف بندھانی ، سید نعیم شاہ ، تعلیمی افسران (ڈی ای او) آصف علی سولنگی ، اے ای او ناہید بیگم ، ہیڈ ماسٹر یوسف ملک ، ہیڈ مسٹریس نادیہ نصیر ، ایس ایم سی اراکین نگہت ، محمودہ منگی ، عارفہ شکیل ، نویس اختر منگی سمیت دیگر معززین اور اسکول اسٹاف سمیت طلباءشریک تھے ، مکی شاہ ٹاﺅن کی یوسی 9نیو گوٹھ کے چیئرمین محمد ذاکر بندھانی کا مزید کہنا تھا کہ یوسی فنڈز سے یوسی میں قائم تعلیمی درسگاہوں میں صحت مندانہ سر گرمیوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں، طلبات کا جو حق ہے ا±س کو دینا چا ہیے اور طلباءکو تعلیم کے ساتھ ایک کامیاب اور اچھاانسان بنانے میں اساتذہ اپنا بھر پور کردار ادا کریں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ علاقہ مکینوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ، یوسی میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ہماری عوام خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے انشاءاللہ یوسی فنڈ سے علاقہ مکینوں کو ہر ممکن بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی سمیت ان کی فلاح وبہبود کیلئے کام کئے جائینگے ۔