بدکرداروں کا پوسٹ مارٹم – قسط 2 عنوان: “ٹیکہ تو لگایا، مگر نیت میں زہر تھا” تحریر: محمد حنیف شاہد ارائیں
بدکرداروں کا پوسٹ مارٹم – قسط 2
عنوان: “ٹیکہ تو لگایا، مگر نیت میں زہر تھا”
تحریر: محمد حنیف شاہد ارائیں
کہتے ہیں ڈاکٹر کا ہاتھ شفا دیتا ہے۔ لیکن جب ہاتھ نیت سے خالی اور جیب سے بھرا ہو، تو شفا نہیں، بیماری بڑھتی ہے — اور عزت گھٹتی ہے۔
حال ہی میں ایک “مشہور” کلینک کے مالک، ڈاکٹر چمن لال، نے دعویٰ کیا کہ وہ نامردی کا ایسا علاج کرتے ہیں کہ مریض نہ صرف جوان بلکہ شیر بن جاتا ہے۔ اب شیر تو خیر بن گیا، مگر بعد میں اسپتال جا کر چیخا کہ ڈاکٹر نے ایسی جگہ ٹیکہ لگایا جہاں سورج بھی روشنی ڈالنے سے گھبراتا ہے۔
ڈاکٹر چمن لال کے “کمالات” سن کر محسوس ہوتا ہے کہ وہ میڈیکل کالج سے نہیں، کسی تھیٹر سے تربیت لے کر آئے ہیں۔ زبان پر دعویٰ سائنس کا، اور عمل میں شعبدہ بازی!
ان کا خاص نسخہ تھا: “یہ دوا صرف اندر لگا کر اثر کرے گی۔” اور یہی سن کر کئی معصوم مریضوں کی عزت، امید اور پیسے سب کچھ اندر جا بیٹھے۔
اب سوال یہ ہے:
کیا ان سفید کوٹ والوں کے لیے بھی کوئی علاج ہے؟
کیا ان کے خلاف میڈیکل کونسل حرکت میں آئے گی؟
یا صرف مریض ہی ہر بار قربانی کا بکرا بنے گا؟
حنیف شاہد کی ایک گزارش:
دوا کی شیشی میں، نیت بھی صاف ہونی چاہیے
ورنہ شفا نہیں، تباہی کی راہ ہموار ہوتی ہے
مسیحا بننے سے پہلے، انسان بنو ذرا
ورنہ کلینک نہیں، جیل تمہاری سرکار ہوتی ہے