92

کمالیہ ۔۔ڈنڈوں کے وار کر کہ 14 سالہ عمران کے ہاتھ کی ہڈی توڑ دی تفصیل کے مطابق

کمالیہ ۔۔ڈنڈوں کے وار کر کہ 14 سالہ عمران کے ہاتھ کی ہڈی توڑ دی
تفصیل کے مطابق
ساکن محلہ غوثیہ آباد کمالیہ کی رہائشی بشیراں بی بی زوجہ محمد سلیم قوم ترکھان نے بیان میں کہا کہ ۔سائلہ کاخاوندمحمد سلیم محنت مزدوری کے سلسلہ میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا۔مورخہ 22-07-2024 بوقت 9 بجےرات کو (1-محمد ندیم عرف باو2-وسیم عرف مٹھو پسران محمد علی 3-عثمان عرف مانا 4-ارسلان پسران محمد ندیم عرف باواقوام ملک5-عقیل ولد محمدحفیظ قوم بھٹی ساکنان محلہ غوثیہ آباد سٹاپ نمبر3کمالیہ ) نے باہم صلاح مشورہ ہوکر بغرض نیت مشترکہ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے مسلح ہائے سوٹے ڈنڈے سائلہ کے گھر میں زبردستی داخل ہوگئے۔سائلہ اور گھر میں موجود اہلخانہ کو گالی گلوچ کرنا شروع کر دیا۔سائلہ کے منع کرنے پر سائلہ کے بچوں محمد عمران بعمر14سال،محمد عدنان بعمر 16سال کو زبردستی گھر میں داخل ہوکر مارنا پیٹنا شروع کردیا اور پسران مذکوران کو گھر سے گھسیٹ کر گلی میں لے گئے اور ان کو سوٹوں ڈنڈوں سے مارنا شروع کردیا۔الزام علیہ محمد ندیم عرف باو اورعثمان عرف مانا نے ڈنڈوں کےکاوار کر کہ محمد عمران کے دائیں ہاتھ کی ہڈی توڑ دی اور الزام علیہ وسیم عرف مٹھو اورمحمد عقیل نے سائلہ کے بیٹے محمد عدنان کی گردن کی پچھلی جانب اور دائیں بازو پرسوٹوں کے وار کئےسائلہ نے مداخلت کر کے چھڑوانے کی کوشش کی تو الزام علیہ ارسلان نے سائلہ کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنا شروع کر دیا۔جس سے سائلہ کے کپڑے پوشیدنی پھٹ گئے اور جسم نیم برہنہ ہوگیا۔سائلہ وپسران کے شور واویلا کرنے پر محمد جمیل اور شکیل احمد نے موقع پر پہنچ کر ندیم عرف باو اور وسیم عرف مٹھو پسران محمد علی ،عثمان عرف مانا،ارسلان پسران محمد ندیم عرف باواورعقیل ولد حفیظ کی منت سماجت کرکے سائلہ و پسران کی جان بخشی کروائی۔الزام علیہان جاتے ہوئے سائلہ کو سنگین نتائج اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے ۔الزام علیہان نے سائلہ کے گھر میں زبردستی داخل ہو کر،چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرکے،سائلہ اور پسران کو مضروب کرکے سخت زیادتی کی ہے ۔مہربانی کر کہ جملہ الزام علیہان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں