209

فیصل آباد۔المصطفے فاؤنڈیشن کے زیرانتظام فائق میڈیکل کمپلیکس کی میڈیکل ٹیم نے آج کچی آبادی شہباز نگر فیصل آباد میں فری گائنی فزیو تھراپی کا کیمپ لگایا جس کی میزبانی بادل مسیح نے کی ۔کیمپ میں ڈاکٹر کاشف نوید۔ڈاکٹر صبیحہ احمد ۔سپورٹنگ سٹاف مس صدف۔مس

فیصل آباد۔المصطفے فاؤنڈیشن کے زیرانتظام فائق میڈیکل کمپلیکس کی میڈیکل ٹیم نے آج کچی آبادی شہباز نگر فیصل آباد میں فری گائنی فزیو تھراپی کا کیمپ لگایا جس کی میزبانی بادل مسیح نے کی ۔کیمپ میں ڈاکٹر کاشف نوید۔ڈاکٹر صبیحہ احمد ۔سپورٹنگ سٹاف مس صدف۔مس نوشین۔محمد علی کلاسن۔نے خدمات سرانجام دیں۔اس موقع پر چیرمین خالد حسین شہزاد نے کیمپ کا وزٹ کیا۔اور کچی آبادی کے مکینوں کے لیے آئندہ بھی کپس کے انعقاد کا اعلان کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ مہنگائی ۔کرپشن۔لوٹ مار اور ناانصافی نے معاشرے کا توازن بگڑ گیا ھے۔امیر دن بدن امیر تر اور غریب پر ٹیکسوں کی بھرمار ھے۔شہباز نگر کسی وقت میں غریبوں کو کوارٹرز بنا کر دیئے گے تھے۔لیکن اب یہاں بنیادی سہولیات نہ ھونے کے برابر ھیں۔المصطفے فاؤنڈیشن دن رات مصروف خدمت ھے۔المصطفے فاؤنڈیشن کی ٹیم ھر غریب آبادی میں صحت کی سھولت غریبوں کی دہیلز پر پنچانے کا عزم رکھتی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں