November 16, 2026

جھنگ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی

20250526_060305

جھنگ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی

جھنگ (محمد ناصر) شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا شہری علاقوں اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا برا حال ہونے لگا طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے گھروں میں بجلی بند ہونے سے پانی کی قلت ہو گئی دل اور شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کیلئے لوڈشیڈنگ عذاب بن گئی ہے جبکہ بازاروں مارکیٹوں اورصنعتی سیکٹر کے بند ہونے سے مزدور طبقہ بیروزگار ہو رہا ہے بھاری بھرکم بلز اداکرنے کے باوجود لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ زور پکڑتا جا رہا ہے جس سے شہری طالب علم اور تاجر برادری شدید پریشانی میں مبتلا ہے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے ہمارے کام کاروبار اور گھریلو معاملات متاثر ہو رہے ہیں شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فی الفور ختم کیا جائے