*ضلع ویسٹ پولیس، کراچی*
*مورخہ: 25 جولائی 2024*
ویسٹ، تھانہ گلشن معمار پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ
پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کاروائی کرکے ملزم سعید اللّٰہ ولد غازی خان کو گرفتار کیا۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، نقدی رقم اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔
برآمدہ موٹرسائیکل اسلحہ کے زور پر تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریاء کے علاقے سے چھینی گئی تھی۔
موٹرسائیکل/واردات کا مقدمہ الزام نمبر 845/2024 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ SSHIA میں درج ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔
*ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ*