November 16, 2026

*بھینس، بھینسے اور کٹے کی قربانی جائز نہیں* اتوار 25 مئی 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

20250521_071525

*بھینس، بھینسے اور کٹے کی قربانی جائز نہیں*

اتوار 25 مئی 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

یاد رہے کہ ہر حلال جانور قربانی نہیں ھو سکتا کیونکہ خود قرآنِ کریم نے سورہ الْأَنْعَام میں قربانی کے جانوروں کی توضیح کرتے ہوئے ضَاْن (بھیڑ)، مَعْز (بکری)، اِبِل (اونٹ) اور بَقَر (گائے)، چار جانوروں کا تذکرہ فرمایا ہے۔ اور ان کے مذکر و مؤنث کو ملا کر انہیں ثَمَانِیَۃ أَزْوَاج (جوڑوں کے لحاظ سے آٹھ) جوڑے کہا ہے۔ بیشک قربانی کے فقط یہی جانور ہیں (سورہ الأنعام آیت 142 تا 144)

بھینس، بھینسے یا کٹے کی قربانی شرعی طور پر یوں بھی جائز نہیں کیونکہ یہ سنت نبوی یا اثار صحابہ سے بھی ثابت نہیں۔ کچھ علماء اکرام کا قول ہے کہ بھینس گاۓ کی مثل ہے لیکن یہ درست بات نہیں ہے۔ گائے اور بھینس دو علیحدہ نسلیں ہیں۔
مذید برآں جزیرہ العرب میں عہد رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں گائے تو ہوتی تھیں مگر بھیس نہیں ہوتی تھی اور یہ بھی حسن اتفاق ہے کہ آج بھی بھینس عربوں میں نہیں ہوتی۔

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں دین کا صحیح علم عطا فرما اور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی سنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرماء۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 00923008604333