خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل نورپورتھل کے ہردلعزیز راہنما ملک خورشید احمد حطار نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل نورپورتھل کے ہردلعزیز راہنما ملک خورشید احمد حطار نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیاہے۔ جس پوری پاکستانی قوم پاک افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف عبرت ناک جوابی کاروائی پر فخر ہے ۔الحمد اللہ دنیا نے جان لیاکہ پاک افواج ناقابل تسخیرجذبوں اور صلاحیتوں سے مزین ہے۔ ملک خوشید احمد حطار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سرخرو کیا اور قوم کو فتح سے نوازا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں پاکستانی قوم یکجا ہو کر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی جنگ میں شاندار کامیابی پر پاک فوج اور قوم کو مبارکبادپیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے چند گھنٹوں میں ایسی کاری ضربیں لگائیں ،بھارتی جنگی غرور خاک میں مل گیا۔ افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم امن کے داعی ہیں مگر خود مختاری، سرحدوں او ر وقار کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ افواج پاکستان نے ہر محاذ پر دشمن کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے فتح یاب ہوئی۔