November 16, 2026

خوشاب (خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ ریسکیوآفس خوشاب کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کنٹرول روم خوشاب کودن 12 بجکر 7 منٹ پر روڈ ٹریفک

IMG-20250524-WA0350

خوشاب (خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ ریسکیوآفس خوشاب کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کنٹرول روم خوشاب کودن 12 بجکر 7 منٹ پر روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ نزد کھوکھر پٹرولیم بس نے موٹر سائیکل کو ہٹ کیا ہے ۔کالر کے مطابق رانا برادر کی بس (جوکہ خوشاب سے راولپنڈی جارہی تھی) نے موٹرسائیکل سواروں کو ہٹ کیا جس کی وجہ سے ایک مرد اور ایک عورت کی موقع پر موت واقع ہو گئی۔ ترجمان ریسکیو آفس خوشاب کے مطابق ڈیڈ باڈی کو ڈی ایچ کیو ہستال جوہرآباد کیمپس شفٹ کر دیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے مرد کی نعش محمد شیر ولد دوست محمد اور شمیم اختر زوجہ محمد شیر سکنہ جوہرآباد کے نام سے ہوئ ہے۔