فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں گزشتہ رات ہونے والے وحید مراد کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے،
فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں گزشتہ رات ہونے والے وحید مراد کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے، جو فیصل آباد دعا آن نیوز کو موصول ہوئی ہے۔ اس فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مقدمہ بازی کی رنجش پر ملزمان ڈیرے میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر رہے ہیں اور وحید مراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔