ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ
ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ
بہاولنگر () ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبارٹری، او پی ڈی، اور ادویات کی فراہمی کے نظام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی وٹو چیف میڈیکل آفیسر، ایم ایس اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔
دورے کے دوران مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی کے انتظامات، ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری، اور مشینری کی فعالیت کا بغور مشاہدہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز میں مریضوں سے براہ راست ملاقات بھی کی اور ان سے علاج معالجے اور سہولیات سے متعلق رائے لی۔
چند شعبہ جات میں سہولیات تسلی بخش پائی جبکہ بعض مقامات پر بہتری کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت دی کہ مریضوں کی سہولت اولین ترجیح ہونی چاہیے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔