November 16, 2026

فیلڈ مارشل منٹگمری کی مکان اور زرعی زمین الاٹ کرنے کی فرمائش اور وزیر اعظم برطانیہ کا جواب

20250523_201507

فیلڈ مارشل منٹگمری کی مکان اور زرعی زمین الاٹ کرنے کی فرمائش اور وزیر اعظم برطانیہ کا جواب

برطانوی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل
برنارڈ منٹگمری نے ریٹائرمنٹ کے بعد
برطانوی وزیراعظم سے ملاقات میں درخواست کی کہ
میں اب بوڑھا ہو چکا ہوں، ریٹائرمنٹ کے بعد
سوائے پنشن کے کوئی ذریعہ آمدنی نہیں ہے۔
کرائے کے مکان میں رہتا ہوں، بار بار مکان کی تبدیلی
میرے لئے بہت تکلیف دہ ہے۔
آپ سے گزارش ہے کہ مجھے ایک مکان اور
تھوڑی سی زرعی زمین الاٹ کر دیں تاکہ میں زندگی
کے باقی ایام پرسکون طریقے سے گزار سکوں۔

وزیراعظم نے تحمل سے ساری بات سنی اور پھر جواب دیا۔
مسٹر منٹگمری یقینا آپ ہمارے قومی ہیرو ہیں۔ عالمی جنگ میں آپ نے تاج برطانیہ کے لئے شاندار خدمات دی ہیں جس کی ساری قوم معترف ہے لیکن جنرل صاحب، آپ کو اس قومی خدمت کے عوض ہر ماہ معقول معاوضہ دیا جاتا رہا ہے۔ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ حکومت نے کسی مہینے آپ کو تنخواہ ادا نہ کی ہو یا پھر کبھی آپ کی تنخواہ لیٹ ہو گئی ہو۔ اور اب جبکہ آپ ریٹائرڈ ہو چکے ہیں، اور ریاست کے لئے کوئی خدمت سرانجام نہیں دے رہے اس کے باوجود برطانوی حکومت اپنے عوام کے ٹیکسوں کی رقم سے آپ کو ریٹائرمنٹ فنڈ کے علاؤہ ہر ماہ معقول پنشن دے رہی ہے۔

مسٹر منٹگمری بطور وزیراعظم میں عوام کے حقوق کا محافظ ہوں اور ملکی آئين کے مطابق عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کو اپنے لئے یا کسی دوسرے کے لئے خرچ کرنے کا مجھے کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ میں آپ سے معذرت خواہ ہوں۔

منٹگمری سابق آرمی چیف تھا، فیلڈ مارشل بھی تھا۔ برطانوی حکومت کو کئی جنگیں جیت کر دے چکا تھا۔ بقول شخصے منٹگمری جاگتا تھا تو اس کی قوم سکون سے سوتی تھی۔ اس کے باوجود وزیر اعظم کی جانب سے صاف انکار سن کر اس نے غصہ نہیں کیا۔

اس نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، ساتھ بیٹھ کر کافی پی اور ان سے ہاتھ ملا کر اپنے کرائے کے مکان کی طرف چلا گیا )