November 16, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ضلع میانوالی کے فرض شناس پولیس آفیسر انسپکٹر ضرار خان کی نمایاں کارکردگی کو سراہتے ہوئے سی سی ون

IMG-20250523-WA0311

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ضلع میانوالی کے فرض شناس پولیس آفیسر انسپکٹر ضرار خان کی نمایاں کارکردگی کو سراہتے ہوئے سی سی ون سرٹیفکیٹ اور ایک لاکھ روپے کیشن انعام سے نوازا ۔ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے انسپکٹر ضرار احمد خان پی آر او ٹو ڈی پی او کو جاری کردہ سی سی ون سرٹیفکیٹ اور کیش انعام تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہلکار داد کے مستحق ھیں،فرض شناس ، قابل ، ایماندار افسران اور اہلکاران پولیس فورس کا فخر ھیں، جن کی ان تھک محنت ، قابلیت اور پروفیشنلزم پوری فورس کیلئے روشن مثال ھے،اس موقع پر انسپکٹر ضرار احمد خان نے تمام اعلیٰ افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قوم کی خدمت اسی لگن اور بہادری کے ساتھ کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔۔۔