قصور بیکری پراڈکٹس کی قیمتوں میں کمی نا ہو سکی بلکہ قیمتیں مذید بڑھ گئیں،معیار اور مقدار میں بھی کمی،شہریوں کا وفاقی،صوبائی حکومتوں
قصور
بیکری پراڈکٹس کی قیمتوں میں کمی نا ہو سکی بلکہ قیمتیں مذید بڑھ گئیں،معیار اور مقدار میں بھی کمی،شہریوں کا وفاقی،صوبائی حکومتوں اور پرائس کنٹرول مینجمنٹ اتھارٹی سے فوری نوٹس لینے کی اپیل
تفصیلات کے مطابق قصور کی عوام نے وفاقی اور صوبائی گورنمنٹ اور پرائس کنٹرول مینجمنٹ اتھارٹی کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے کہ
گندم 5000 روپے من سے 2450 روپے من پر آ گئی ہے اور اسی طرح میدے کا ریٹ 8000 روپیہ فی 50 کلو بوری سے کم ہو کر 3500 فی بوری پر آ گیا اور تمام بیکری پراڈکٹس بنتی بھی میدے سے ہیں
تاہم تمام بیکنگ پراڈکٹس کی قیمتیں نا صرف پہلے جتنی برقرار ہیں بلکہ ان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور معیار اور مقدار میں بھی کمی واقع ہوئی ہے
جن پیسٹری اور کیکز و دیگر بیکری پراڈکٹس میں چینی کا استعمال کچھ زیادہ ہوتا ہے ان میں اب چینی بھی کم ڈالی جا رہی ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے
بیکری مالکان پہلے سے زیادہ منافع کھلے عام ڈنکے کی چوٹ پر کما رہے ہیں جن کو پوچھنے والا کوئی نہیں لہذہ وفاقی اور صوبائی گورنمنٹ اور پرائس کنٹرول مینجمنٹ اتھارٹی بیکری پراڈکٹس کی قیمتوں کو فوری طور پر کم کروائے اور ناجائز منافع خوری کرنے والے بیکری مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرے تاکہ عوام کو فائدہ پہنچ سکے
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات