فیصل آباد۔خالد حسین شھزاد کی رپورٹ۔ پنجاب پولیس کی خدمات کو خراج تحسین پیش
فیصل آباد۔خالد حسین شھزاد کی رپورٹ۔
پنجاب پولیس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پی سی 4بٹالین مکوآنہ فیصل آباد میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں الٹراساؤنڈ۔چیک اپ۔شوگر۔آنکھوں کا معائنہ اور ادویات دی گیں۔المصطفی فاؤنڈیشن کے تحت فائق میڈیکل کمپلیکس کی میڈیکل ٹیم نے ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔ڈاکٹر کاشف نوید کی نگرانی میں اپنی ٹیم میڈم صدف۔میڈم نتھلین۔میڈم عائشہ۔میڈم قدوسہ ۔محمد علی کلاسن ابرار ضیاء۔فیصل یعقوب۔ڈاکٹر عرفان کے ساتھ خدمات سرانجام دیں۔المصطفی فاؤنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر خالد حسین۔ضلعی سرپرست رانا محمد عمران۔شعبہ خواتین کی صدر میڈم کرن چوھدری نے کیمپ کا وزٹ کیا اور پی سی بٹالین 4کے ایس پی رانا ارشد زاہد۔ڈی ایس پی ملک ظفر اعوان۔ڈسپنسری انچارج ڈاکٹر اسلم سے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔المصطفی کا یہ دوسرا کیمپ ھے۔جس میں سینکڑوں جوانوں کی طبی سہولیات دی گیں۔ڈاکٹر خالد حسین نے بتایا کہ المصطفے فاؤنڈیشن ملک بھر میں کام کررھی ھے اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے دن رات ھمارے رضاکار مصروف خدمت ہیں۔ڈی ایس پی ملک ظفر اعوان نے المصطفی فاؤنڈیشن کی خدمات کو سہراتے ھوئے کہا کہ پولیس عوام کی محافظ ھے۔عوام کی خدمت کے لیے ھے۔موجودہ جنگی حالات میں جہاں چھٹیاں منسوخ ھیں اور ھر وقت تیاری کی حالت ھوتی ھے۔وھاں المصطفے فاؤنڈیشن کا یہ بہت بڑا کام ھے جو صحت کے حوالے سے جوانوں کو ایک ھی چھت تلے صحت کی سہولیات پنچائی ھیں۔ھم تمام ٹیم کے مشکور ھیں