November 16, 2026

ظلم کی انتہا! ماں کی آنکھوں کے سامنے معصوم بچی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا گیا

20250523_155211

ظلم کی انتہا!
ماں کی آنکھوں کے سامنے معصوم بچی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا گیا
تحریر: محمد حنیف شاہد ارائیں

فیصل آباد (ملت ٹاؤن) —
انا للہ و انا الیہ راجعون! فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں ظلم و سفاکی کا ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں چند مسلح درندہ صفت افراد نے ایک ماں کی گود سے اس کی معصوم بچی کو اسلحہ کے زور پر چھین لیا۔ ماں کی آہیں اور چیخ و پکار فضا میں گونجتی رہیں، مگر انسانیت کا جنازہ بے حسی کے کاندھوں پر چپ چاپ رخصت ہو گیا۔

پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا ہے، مگر تاحال معصوم بچی بازیاب نہ ہو سکی۔ قوم کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سوال کرتی ہیں: کیا قانون صرف کمزوروں کے لیے ہے؟ کیا ظالم یوں ہی دندناتے پھریں گے؟

قرآن فرماتا ہے:
وَلَا تَحْسَبَنَّ اللّٰهَ غَافِلًا عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُوْنَ ۚ
“اور تم ہرگز یہ گمان نہ کرو کہ اللہ ان ظالموں کے اعمال سے غافل ہے۔”
(سورہ ابراہیم، آیت 42)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“الظلم ظلماتٌ یوم القیامة”
“ظلم قیامت کے دن اندھیریاں بن جائے گا۔” (بخاری)

ایسے مجرم نہ صرف قانون کے، بلکہ ربِ ذوالجلال کے بھی مجرم ہیں۔ قوم کے ہر درد مند دل کو دعا کرنی چاہیے:

اللّٰهُمَّ رُدَّهَا إِلَی أُمِّهَا سَالِمَةً مَعَافَاةً، وَاجْعَلْ کَیْدَ الظَّالِمِینَ فِی نُحُورِهِمْ
“اے اللہ! اس بچی کو صحیح سلامت اس کی ماں کے پاس لوٹا دے، اور ظالموں کی چالوں کو انہی پر الٹا دے۔ آمین!”