ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) بیٹی کی شادی میں رشتہ داروں کی دھمکیوں کے باعث والدین نے عدالت کا رُخ کرلیا بڈھو ملک نے الزام عائد کیا
ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) بیٹی کی شادی میں رشتہ داروں کی دھمکیوں کے باعث والدین نے عدالت کا رُخ کرلیا بڈھو ملک نے الزام عائد کیا کہ اُس کا بھائی اکبر ملک بیٹی کی شادی میں رکاوٹ بنتا رہا، مجبوراً بیٹی کی شادی عدالت میں کرانا پڑی۔تفصیل کے مطابق: ڈہرکی کے علاقے کينجهو کے رہائشی بڈھو ملک نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا، جہاں قانونی تحفظ میں لڑکی کی شادی عدالت میں انجام دی گئی اطلاع کے مطابق بڈھو ملک نے اپنی بیٹی مسمات امینت ملک کی شادی سکندر ملک سے ڈہرکی کورٹ میں کروائی اس موقع پر بڈھو ملک نے ایوان صحافت پریس کلب رجسٹرڈ ڈہرکی سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اُس کا بھائی اکبر ملک مسلسل اس شادی میں رکاوٹیں ڈالتا رہا اور سخت دھمکیاں دیتا رہا، جس کے باعث پورے خاندان میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا بڈھو ملک کا کہنا تھا کہ یہ رشتہ خوشی اور رضامندی سے طے پایا تھا، لیکن اکبر ملک ذاتی مخالفت کی بنیاد پر اس رشتے کو ناکام بنانے کی کوشش کرتا رہا اور میں اپنی بیٹی کے مستقبل اور تحفظ کے لیے فکرمند تھا، اسی لیے اس نے فیصلہ کیا کہ شادی کا عمل عدالت کے ذریعے مکمل کرایا جائے، تاکہ بیٹی محفوظ رہے اور قانونی تحفظ بھی حاصل ہو۔ اُس نے کہا: “ہم کسی سے دشمنی نہیں چاہتے، لیکن اپنی عزت اور بیٹی کی خوشی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے بڈھو ملک نے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ اُس کے بھائی اکبر ملک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، تاکہ آئندہ کسی اور خاندان کو عدالتوں کے دروازے نہ کھٹکھٹانے پڑیں ادھر علاقے کے لوگوں نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور والدین کے اقدام کو حوصلہ مند قرار دیا ہے۔