November 16, 2026

ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی بہاولنگر کا اجلاس، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ بہاولنگر ( ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی

IMG-20250523-WA0259

ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی بہاولنگر کا اجلاس، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ
بہاولنگر ( ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام آفتاب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین، اسسٹنٹ کمشنر ندیم ارشد، متعلقہ محکموں کے افسران اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے قیمتوں کو معقول سطح پر برقرار رکھا جائے اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اجلاس میں مارکیٹ سروے رپورٹس کا بھی جائزہ لیا گیا اور قیمتوں کے تعین کے لیے متعلقہ ڈیٹا پر غور کیا گیا۔