بہاولنگر ( ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت IV اے ڈی پی 2024-25 (نئے، جاری اور سپلیمنٹری اسکیموں) اور چیف منسٹر ایس
بہاولنگر ( ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت IV اے ڈی پی 2024-25 (نئے، جاری اور سپلیمنٹری اسکیموں) اور چیف منسٹر ایس ڈی جیز (SDGs) پروگرام کے جائزہ کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام آفتاب احمد اسسٹنٹ کمشنر راشد ندیم متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اسکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت اور مؤثر نگرانی کو ترجیح دی جائے۔ اجلاس میں جاری اور نئی اسکیموں کی پیش رفت، فنڈز کے استعمال اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔