سکھر:سے رپورٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے انتخابات 2025-26 کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔
سکھر:سے رپورٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے انتخابات 2025-26 کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔
ایڈووکیٹ نتھو لالوانی نے فنانس سیکریٹری کے عہدے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن میں حصہ لینا ہر وکیل کا آئینی حق ہے، اور وہ اسی حق کے تحت میدان میں اُترے ہیں۔
ایڈووکیٹ نتھو لالوانی نے مزید کہا کہ وہ وکلاء برادری کی خدمت اور اُن کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ “مجھے اُمید ہے کہ میرے وکلاء دوست میرا ساتھ دیں گے اور بھرپور سپورٹ کے ذریعے مجھے کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔ تبدیلی وقت کی ضرورت ہے تاکہ ہم بار کے پلیٹ فارم سے وکلاء کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کر سکیں،” اُنہوں نے کہا۔
اُن کا کہنا تھا کہ وکلاء کے سچے حقوق، فلاح و بہبود، اور آئینی تحفظ کے لیے ایک مؤثر اور دیانتدار قیادت کی اشد ضرورت ہے، اور وہ اسی مقصد کے لیے میدان میں آئے ہیں۔ انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز جلد ہی کیا جائے گا، اور اُنہوں نے تمام وکلاء سے اپیل کی کہ وہ اُنہیں ووٹ دے کر کامیاب بنائیں تاکہ ایک نئی سوچ اور مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھی جا سکے۔