سکھر ۔۔۔۔روز نام کانیات تحریر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔ بات تہماری نہیں ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بات زمانے کی ھے۔۔۔۔۔۔۔ خضدار حملے سے 24 گھنٹے پہلے سندھ رینجرز
سکھر ۔۔۔۔روز نام کانیات
تحریر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔
بات تہماری نہیں ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بات زمانے کی ھے۔۔۔۔۔۔۔
خضدار حملے سے 24 گھنٹے پہلے سندھ رینجرز اور پولیس نے لیاری کے سَرگواڑ محلے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور بھارتی ایجنٹ درویش عرف ساگر کو ہتھیاروں، دستی بم اور ایمونیشن سمیت گرفتار کیا۔دفاعی ذرائع کے مطابق 15 مئی کو انٹر سروسز انٹیلی جنس (ISI) کی ریڈ فلیش 17-05 وارننگ جاری ہوئی، جس میں بلوچستان کے کسی شہری ہدف پر بھارتی تنظیم BLA-مجید بریگیڈ کے ممکنہ حملے کا امکان بتایا گیا تھا۔ تاہم اس بریف میں اسکول بس جیسی کم سن زد پذیر سواری کا واضح ذکر نہ تھا۔آج صبح خضدار-کوئٹہ آر سی ڈی ہائی وے پر ایک اسکول بس کو خودکش کار بم سے اڑا دیا گیا۔ تین ننھے طالب علم، بس کا ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈ موقع پر شہید، درجنوں بچے شدید زخمی ہوئے۔منصوبہ بندی بھارت کے خفیہ ادارے RAW نے کی، جبکہ فیلڈ عملدرآمد بھارتی پراکسی تنظیموں نے کیا۔
یہ وہی پراکسی وار ڈاکٹرائن ہے جو 1971 کے بعد سے چلی آ رہی ہے: میدان جنگ میں دباؤ نہ چلے تو اندرون پاکستان شہری دہشت گردی سے خوف پھیلاؤ۔
گرفتار بھارتی ایجنٹ ساگر کے اعتراف جرم کے مطابق
2015 میں بی ایس او آزاد سے جڑا، 2018 میں بنڈل گروپ کے فاروق کے ذریعے بی ایل اے میں شامل ہوا۔
اس نے فاروق ، مجید عرف بابا اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر بی ایل اے/بی ایل ایف کے درجنوں عسکریت پسندوں کو کراچی و بلوچستان میں پناہ، علاج اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی۔
وہ بلوچ مسنگ پرسنز تحریک کی نمایاں رکن حیام بلوچ کا فرنٹ مین رہا اور خاتون خودکش بمبار ماہل بلوچ کی ذہن سازی و سہولت کاری میں ملوث رہا۔
درویش نے اعتراف کیا کہ دبئی اور مسقط کے دو ایکسچینج ہاؤسز سے حوالہ ہنڈی کے ذریعے شمس ٹریڈنگ کمپنی کے نام پر ماہانہ 80,000 ڈالر وصول ہوتے تھے۔ یہ رقوم پروجیکٹ ورُونا کے کوڈ سے کراچی، تربت اور قلات میں تقسیم ہوتیں۔مزید یہ کہ خضدار حملے سے چار دن قبل بھارتی نمبر سے چلنے والا ایک ثریا سیٹلائٹ فون کوئٹہ، مستونگ اور لیاری کے بی ٹی ایس ٹاورز پر لاگ اِن پایا گیا۔ان شواہد نے را اور بی ایل اے کے آپریشنل گٹھ جوڑ خاص طور پر شہری اہداف کی تیاری کو مضبوطی سے جوڑ دیا ہے۔
را کے ڈسٹرپٹ اینڈ ڈیمورالائز فریم ورک کے تحت اب اسکول بس جیسے آسان مگر جذباتی اہداف کو چُنا جا رہا ہے۔ مقصد یہ کہ عالمی رائے عامہ میں پاکستان کو غیر محفوظ ثابت کیا جائے اور اندرون ملک خوف و مایوسی کو ہوا دی جائے۔ بھارتی میڈیا کا خاموش نوحہ بھی اسی حکمتِ عملی کا حصہ ہے حملے کی مکمل کوریج سے گریز اور الزام تراشی کو پروپیگنڈا کہہ کر رد کرنا اس کی واضح مثال ہے۔
انٹیلی جنس فیوژن سیل نے آپریشن فالکن کلاو کو پورے جنوبی بلوچستان تک توسیع دینے کی سفارش کی ہے۔
وزارتِ خارجہ Children as Targets کے نام سے 200 صفحات پر مشتمل ڈوزیئر او آئی سی اور اقوام متحدہ میں جمع کروارہا ہے
پارلیمان کا مشترکہ اجلاس اگلے ہفتے طلب کیا جاسکتا ہے RAW-BLA نیٹ ورک پر قومی پالیسی بیان سامنے لایا جائے گا۔
خضدار کا خون آلود منظر ہمیں باور کراتا ہے کہ دہشت گردی اب محض فزیکل وار نہیں، نفسیاتی جنگ کی اگلی دہلیز ہے جہاں دشمن معصومیت کو بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے۔ درویش عرف ساگر کی گرفتاری نے ثابت کر دیا کہ را کے مالی و فکری بوسٹر کے بغیر بی ایل اے جیسی تنظیمیں نہ اتنی منظم رہ سکتیں، نہ اتنی مہلک۔ اب فیصلہ ریاست نے کرنا ہے کیا ہم صرف ردعمل دکھاتے رہیں گے یا پراکسی وار کے اس تانے بانے پر پیشگی وار سے مہرِ اختتام ثبت کریں گے؟