ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) جمیعت علماء اسلام ضلع بہاول نگر کے زیرِ اہتمام ال پارٹیز کانفرنس کا انعقاد مقامی کیفے میں کیا
ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) جمیعت علماء اسلام ضلع بہاول نگر کے زیرِ اہتمام ال پارٹیز کانفرنس کا انعقاد مقامی کیفے میں کیا گیا آل پارٹیز کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی صدر ملک رشید اعوان مرکزی کنوینر جمیت طلبہ اسلام ملک اویس احمد اعوان تحصیل جنرل سیکرٹری جے یو آئی حافظ فیصل صدیق سیکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی صدر انار کلی بازار علی رضا تاجر رہنما عمران عباس راجہ آصف ملک ریاض خلجی عقیل اختر صداقت پنسوتہ حافظ ثاقب محمود ملک لطیف چوہان عظمت مدنی سیاسی رہنما میاں عبد الواحد اشفاق گجر۔حافظ عمیر یاسین حاجی یاسین عباسی شیخ گلزارسمیت بڑی تعداد میں تاجر برادری کے دوستوں نے شرکت کی آپ کو بتاتے چلیں کہ کانفرنس میں ہارون آباد کی تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندے بھی موجود تھےآل پارٹیز کانفرنس میں ریڑھی بانو اور پھڑی والوں کو ان کا حق دلوانے کی بات پر زور دیا گیا اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے زور دیا گیا ملک رشید احمد اعوان اور ملک اویس نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل ہمارے مسائل ہیں ہم اپنے تاجر بھائیوں کو کسی مقام پر اکیلا نہیں چھوڑیں گے