وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپریل 2024 سے 2025 تک کے درمیان رپورٹ ہونے والے ہولناک جرائم —
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپریل 2024 سے 2025 تک کے درمیان رپورٹ ہونے والے ہولناک جرائم — 209 افراد کا قتل، 23 گینگ ریپ، 695 زنا بالجبر، 309 اغواء اور 281 اقدامِ قتل — اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ ریاست کا وجود محض ایک دکھاوا بن چکا ہے۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے پیش کی گئی یہ رپورٹ کسی شرمندگی کا اظہار نہیں، بلکہ ایک کھوکھلی، مردہ ضمیر اور کھٹپتلی حکومت کا بیانِ ناکامی ہے۔
جس اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر قرار دیا جاتا ہے، وہاں اگر ایک سال میں اتنے بھیانک جرائم ہوں، تو پھر سوال یہ ہے کہ عوام کس در سے انصاف مانگیں؟ عاصم منیر کی لائی گئی امپورٹڈ حکومت نے پورے نظام کو یرغمال بنا کر ضمیر فروشوں اور چوروں کو ایوانِ اقتدار میں بٹھا دیا۔ یہ وہی کھٹپتلی حکومت ہے جو عوامی مینڈیٹ کی توہین کرتے ہوئے، اصل چہروں کو نقاب کے پیچھے چھپائے بیٹھی ہے۔
یہ رپورٹ صرف جرائم کا نہیں بلکہ اس نظامِ حکومت کا اعترافِ جرم ہے، جو نہ صرف ناکام ہو چکا ہے بلکہ جان بوجھ کر اندھیر نگری کو فروغ دے رہا ہے۔ وہ ریاست جس کے ادارے ایک مخصوص ایجنڈے پر عوام کے اعتماد کا خون کر رہے ہوں، وہاں عدل، تحفظ اور انسانی وقار کے خواب صرف مذاق بن کر رہ جاتے