November 16, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز لاڈکانہ ڈوکری کے گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، کئی گھنٹون سے بجلی

IMG-20250523-WA0254

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
دعا آن لاین نیوز

لاڈکانہ ڈوکری کے گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، کئی گھنٹون سے بجلی غائب ہے جبکہ شہری گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور سڑکیں سنسان ہو گئی ہیں۔ گرمی سے بچنے کے لیے شہریوں نے ٹھنڈی چیزوں کا رخ کرلیا۔ ڈوکری سوہو پٹرول پمپ کے قریب ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے تہادہل کے مشہور کاریگر عمران لاشاری نے تہادہل کا سٹال لگایا ہے جہاں سینکڑوں لوگ اپنے چھوٹے بچوں اور اہل خانہ کے ساتھ مشہور تہادہل سے لطف اندوز ہونے آتے ہیں۔ جبکہ عمران لاشاری کا تہادہل کا سٹال لوگوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ دن بھر لوگوں کا رش رہتا ہے۔ کاریگر تہادہل میں اخروٹ، پستے اور بادام ڈال کر بہترین تہادہل تیار کرتا ہے۔ جبکہ موہنجو دڑو کے نواحی علاقے ڈوکری میں گرمی بڑھنے سے درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باعث کاروبار شدید متاثر ہوا ہے اور سیپکو والوں کی نااہلی کے باعث کئی گھنٹے مسلسل بجلی بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی حفاظت کے لیے ٹھنڈی چیزوں کا رخ کیا ہے۔ ان میں ڈیرہ غازی خان کی مشہور تہادہل ٹھنڈا پانی، گنے کا رس اور دیگر چیزوں کا رخ کیا گیا ہے۔ ادھر موہن جو دڑو میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس تک ریکارڈ کیا گیا۔