83

میلسی (بیو رو چیف )ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کے تحت ہر فرد کے شمار کے نظام کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔عوام

میلسی (بیو رو چیف )ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کے تحت ہر فرد کے شمار کے نظام کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔عوام کی آگاہی کیلئے شہر،قصبات،گلی محلوں میں رجسٹریشن کیلئے اعلانات اور آگاہی دی جائے۔پی ایس ای آر کے تحت گھر گھر رجسٹریشن اور تصدیق ہوگی۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی تمام سہولیات پی ایس ای آر رجسٹریشن سے منسلک ہوں گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کیلئے ضلع میں یونین کونسل سطح پر 210 رجسٹریشن سنٹر قائم ہیں جہاں کاؤنٹرز کو دو گنا کیا جائے گا۔شہری سنٹرز کے ساتھ ہیلپ لائن اور پورٹل پر خود بھی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ابتک ضلع وہاڑی کے ڈیڑھ لاکھ شہریوں کی رجسٹریشن کرلی گئی ہے۔رجسٹریشن پر شہریوں کو کسان کارڈ،ہمت کارڈ،لائیوسٹاک اور دیگر شعبوں کیلئے کارڈ جاری ہوں گے۔اجلاس میں ایس پی فاروق انور کمیانہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اے سیز،سی ای اوز اور متعلقہ افسران شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں