ناظرین اب رخ کرتے ھیں سکھر کا جہاں سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔جی نصیر زیدی کیا خبر دے رھے ھو۔۔۔۔ ایف بی آر کے ڈپارٹمنٹ ان لینڈ روینیو آر ٹی او
ناظرین اب رخ کرتے ھیں سکھر کا جہاں سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔جی نصیر زیدی کیا خبر دے رھے ھو۔۔۔۔
ایف بی آر کے ڈپارٹمنٹ ان لینڈ روینیو آر ٹی او سکھرکی جانب سے سکھر کے علاقے سائیٹ ایریا میں سکھر سمیت اندرون سندھ مختلف کاروائیوں کے دوران پکڑی گئی کروڑوں روپے مالیت کی نان ٹیکس ڈیوٹی پیڈ سگریٹس نذر آتش کرنے کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خاص چیف کمشنر ان لینڈ روینیو ڈاکٹر توقیر احمد میمن تھے تقریب میں کمشنر ایف بی آر عدنان احمد خان، سکھر چیمبر اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی تقریب کے دوران سگریٹس کو نذر آتش کردیا گیا اس موقع پر کمشنر ایف بی آر عدنان احمد خان اور ڈپٹی کمشنر ان لینڈ روینیو آر ٹی اے سکھر محمد یعقوب راجپر نے بتایا کہ جلائی جانے والی سگریٹس کی مالیت دو سو نوے ملین روپے ہے جس پر ایک سوانچاس ملین روپے کی ڈیوٹی بنتی ہے انہوں نے بتایا کہ یہ سگریٹس سکھر سمیت اندرون سندھ کے مختلف علاقوں سے جولائی 2024 سے مئی 2025 کے دوران گیارہ مختلف کاروائیوں کے دوران پکڑی گئی تھیں ان کا کہنا تھا کہ ان لینڈ روینیو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نان ٹیکس ڈیوٹی پیڈ سگریٹس و دیگر اشیاء کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا