روجھان میں تڈی کی یلغار، فصلات اور انسانی آبادی شدید متاثر
روجھان میں تڈی کی یلغار، فصلات اور انسانی آبادی شدید متاثر
تحریر: محمد حنیف شاہد ارائیں، بیورو چیف، دعا آن لائن
راجن پور کے نواحی علاقہ چکمٹ 1/2 اوزمان اور چوک روجھان میں تڈی کی شدید یلغار نے مقامی لوگوں کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ زیر کاشت فصلات بری طرح متاثر ہو چکی ہیں اور انسانی آبادی بھی تڈی کے حملوں سے شدید پریشان ہے۔
مقامی بستی کے باشندوں نے بتایا کہ گھروں اور مساجد تک تڈی کی یلغار پہنچ چکی ہے۔ تڈی بچوں، معمر افراد، مستورات اور نوجوانوں کو کاٹ رہی ہے جس کے باعث جسم پر سرخ دھبے نمودار ہو رہے ہیں۔ تڈی کے کاٹنے سے ٹائفیڈ، ملیریا اور خارش جیسے امراض پھوٹ پڑے ہیں۔
نماز کے دوران بھی تڈی نمازیوں کو اذیت پہنچا رہی ہے، جس کی وجہ سے نمازیوں کو عبادت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ علاقہ کے مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیر صحت، سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب، ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق، اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمد اصغر اقبال لغاری اور محکمہ صحت پنجاب سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
مقامی آبادی نے خبردار کیا ہے کہ اگر تڈی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ تڈی شہری آبادیوں میں داخل ہو کر وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا سکتی ہے۔
متعلقہ حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ تڈی کے خاتمے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مقامی آبادی اور فصلات کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔