بہاولپور( )ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولپور محمد جمیل غوری کا حاصل پور، چشتیاں، ہارون آباد اور بہاولنگر میں کپاس کی فصل کی صورتحال، کیڑوں کی صورت حال اور پیسٹ اسکاؤٹنگ کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے کاٹن فیلڈ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گرم اور حبس زدہ موسم کپاس کے نقصان دہ کیڑوں کی افزائش کیلئے سازگار ہے کاشتکار الرٹ رہیں اور اپنی فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کرتے رہیں۔ہفتہ میں 2 بار پیسٹ سکاوٹنگ کریں۔اس وقت اگیتی فصل کی چنائی شروع ہوچکی ہے۔کاشتکار صاف چنائی کریں۔جبکہ موسمی کاشتہ فصل بھرپور پھل اٹھارہی ہے۔بعض علاقوں میں سفید مکھی،سبز تیلہ اور تھرپس کے ہاٹ سپاٹس بھی مشاہدہ میں آرہے ہیں۔ کاشتکار فصل کی نیوٹریشنل و پیسٹ مینجمنٹ پر بھرپور فوکس کریں کیونکہ اس اہم مرحلہ پر کسی قسم کی کوتاہی سے فصل دباو میں آسکتی ہے۔ انہوں نے کاشتکار محمد مشتاق جوئیہ، حیدر علی،چودھری محمد انور اور محسن حسن کی فصل کا معائنہ کیا معائنہ کے دوران فصل پر سفید مکھی،سبز تیلہ اور تھرپس کا حملہ معاشی نقصان کی حد سے اوپرمشاہدہ میں آیا جس کے تدارک کیلئے پائری پراکسی فن 500 ملی لٹر فی ایکڑ کلورفیناپائر 200 ملی لیٹر۔فلونیکامڈ 80گرام، بپروفیزین 600 ملی لٹر فی ایکڑ کی سفارش کی۔اس موقع پر انہوں نے کاشتکاروں کو سپرے کیلئے پاور سپرئیر، اعلی کوالٹی کی نوزلز استعمال کرنے کی سفارش کی۔کھادوں کے متوازن استعمال،بروقت آبپاشی بارے بھی کاشتکاروں کی رہنمائی کی گئی۔یوریا کھاد کے زیادہ استعمال سے اجتناب اور امونیم سلفیٹ کے استعمال بارے کہا گیا۔پوٹاشیم کھاد کے ساتھ پوٹاش کے فولیئر سپرے کی سفارش کی گئی۔
0-0-0-0-0
شاید اس دن DPO آفس میں کچھ ایسا ہونے والا تھا، جس کی شاید خود ڈی پی او احمد محی الدین کو بھی توقع نہیں تھی۔
پی پی اور ہمارے درمیان دراڑیں موجود ہیں تاہم ابھی موجودہ سیٹ اپ کے جانے کی کوئی نشانیاں نہیں۔خواجہ آصف
محسن نقوی نے جو تجویزدی ہے یہ گھسی پٹی ہے، سندھ کےلوگ قبول نہیں کریں گے۔مراد علی شاہ
سندھ کے عوام بھی پنجاب جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں۔رانا سکندر حیات
وفاقی حکومت کیخلاف مشترکہ تحریک چلانے کیلئے تحریک انصاف کے جے یوآئی ف سے رابطے