بہاولنگر(زاہد حسین انجم)۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت روڈ حادثات کی روک تھام کے لئے قائم کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں گذشتہ اجلاس میں تشکیل دی گئی کمیٹی کی جانب سے ضلع میں حادثات کا باعث بننے والی شاہرات اور وجوہات سمیت حفاظتی اقدامات کی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خان ممبر صوبائی اسمبلی سہیل خان ممبر صوبائی اسمبلی غلام مرتضی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ظہور حسین ،اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس افسران، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی، ایکسیئن ہائی ویز، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122، ٹریفک پولیس ، سول ڈیفنس آفیسرز اور متعلقہ محکموں کےافسران نے شرکت کی۔
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ظہور حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کے احکامات اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی ہدایات پر ضلع بھر میں روڈ حادثات کی روک تھام کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ضلع بھر میں روڈ ایکسیڈنٹ کا باعث بننے والی شاہرات اور چوراہوں کا تکنیکی جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے حفاظتی اقدامات بارے تجاویز فراہم کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے حادثات کی روک تھام یقینی بنانے کے لئے پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کے ویکس فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیئے ہیں۔
اجلاس میں ریسکیو1122، ٹریفک پولیس کی جانب سے ضلع کی شاہرات کے حساس مقامات کی نشاندہی اور حفاظتی اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ حادثات رونما ہونے کی بنیادی وجوہات، درست نشاندہی، ایسے اقدامات اٹھانا جس سے ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں، بڑے حادثات سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا باقاعدگی سے جائزہ، ضلع میں ہونے والے بڑے حادثات کا ریکارڈ مرتب کرنااور ان حادثات کی وجوہات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے مستقبل میں ان حادثات سے بچا جاسکے۔
ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے، ون وے کی خلاف ورزی، ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹریفک نظام میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا، روڈز پر رکشوں، گاڑیوں کی پارکنگ کو منظم بنایا جائے گا۔
شاید اس دن DPO آفس میں کچھ ایسا ہونے والا تھا، جس کی شاید خود ڈی پی او احمد محی الدین کو بھی توقع نہیں تھی۔
پی پی اور ہمارے درمیان دراڑیں موجود ہیں تاہم ابھی موجودہ سیٹ اپ کے جانے کی کوئی نشانیاں نہیں۔خواجہ آصف
محسن نقوی نے جو تجویزدی ہے یہ گھسی پٹی ہے، سندھ کےلوگ قبول نہیں کریں گے۔مراد علی شاہ
سندھ کے عوام بھی پنجاب جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں۔رانا سکندر حیات
وفاقی حکومت کیخلاف مشترکہ تحریک چلانے کیلئے تحریک انصاف کے جے یوآئی ف سے رابطے