95

بہاولنگر (بیورو رپورٹ ) انجمن اساتذہ پاکستان ضلع بہاولنگر کے کامیاب اور شاندار الیکشن مؤرخہ21جولائی بروز اتوار بمقام گورنمنٹ ہائی سکول ایم سی بہاولنگر انجمن اساتذہ پاکستان ضلع بہاولنگر کا اجلاس بسلسلہ سالانہ الیکشن 2024 منعقد ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی

بہاولنگر (بیورو رپورٹ ) انجمن اساتذہ پاکستان ضلع بہاولنگر کے کامیاب اور شاندار الیکشن مؤرخہ21جولائی بروز اتوار بمقام گورنمنٹ ہائی سکول ایم سی بہاولنگر انجمن اساتذہ پاکستان ضلع بہاولنگر کا اجلاس بسلسلہ سالانہ الیکشن 2024 منعقد ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی ،نمائندہ صوبائی کابینہ و الیکشن کمشنر بابت الیکشن انجمن اساتذہ پاکستان ضلع بہاول نگر ڈاکٹر سکالر محمد رفیق الزمان صوبائی جنرل سیکریٹری انجمن اساتذہ پاکستان پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر مہمانان میں حافظ سعید سابقہ ضلعی صدر،حافظ محمد یونس سابقہ صوبائی صدر پنجاب اور محمد اختر مسلہ سابقہ چیف الیکشن کمشنرانجمن اساتذہ پاکستان، ارشاد احمد شاد سابقہ ضلعی صدر اور بہت سارے اکابرین نے شرکت کی۔ جنہوں نے الیکشن کے تمام مراحل کو آئینی طریقہ کار سے مکمل کروایا۔ سردار محمد اسلم رضا ایڈوکیٹ کے چھوٹے بھائی اور سردار محمد ارشد منظور ایڈوکیٹ(سابقہ اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب) کے بڑے بھائی علامہ فضل الرحمن فاضل بھیرہ شریف ،انچارج ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ڈھڈی خزاں سنگھ تحصیل منچن آباد بطور ضلعی صدر انجمن اساتذہ پاکستان ضلع بہاول نگر اور محمد عبد الرزاق بطور جنرل سیکریٹری انجمن اساتذہ پاکستان ضلع بہاول نگر بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے۔
انجمن اساتذہ پاکستان ضلع بہاول نگر کے سابقہ و موجودہ عہدیداران اور کارکنان نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد پیش کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں