November 16, 2026

بہاولنگر وزیراعلیٰ پنجاب کے سی ایم انیشیٹو اور سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت ترقیاتی اقدامات کا جائزہ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت اہم اجلاس

20250521_113122

بہاولنگر وزیراعلیٰ پنجاب کے سی ایم انیشیٹو اور سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت ترقیاتی اقدامات کا جائزہ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت اہم اجلاس

بہاولنگر () وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر جاری “سی ایم انیشیٹو” اور “سیف سٹی پروجیکٹ” کے تحت ضلع بہاولنگر میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، میونسپل کارپوریشن، سی ای او ہیلتھ، سی ای او ایجوکیشن، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، واسا اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوامی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سی ایم انیشیٹو کے تحت صحت، تعلیم، صفائی، پانی، اور دیگر شہری سہولیات کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔

اجلاس میں “سیف سٹی پروجیکٹ” پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس منصوبے کے تحت شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، مانیٹرنگ سنٹر کا قیام، ٹریفک مینجمنٹ، اور کرائم کنٹرول کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ سے شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم ہوگا، اور جرائم کی شرح میں واضح کمی آئے گی۔

اجلاس کے دوران تمام متعلقہ افسران نے اپنی اپنی محکماتی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور جاری منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ تمام ادارے باہمی رابطے کو مزید بہتر بنائیں، ہفتہ وار پیش رفت رپورٹ جمع کروائیں، اور فیلڈ وزٹ کے ذریعے منصوبوں کی نگرانی کریں۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ سی ایم انیشیٹو اور سیف سٹی جیسے منصوبے حکومت پنجاب کی عوام دوست پالیسیوں کا عکاس ہیں، اور ضلع بہاولنگر ان پروگراموں کو مؤثر انداز میں نافذ کر کے ایک رول ماڈل کے طور پر سامنے آئے گا۔